وہاڑی چوک  بلمقابل جنرل بس اسٹینڈ پرواقع لینئر پارک کی باؤنڈری وال اور گرل توڑنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے،سید شفقت رضا

32

ملتان،18 فروری(اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ وہاڑی چوک  بلمقابل جنرل بس اسٹینڈ پرواقع لینئر پارک کی باؤنڈری وال اور گرل توڑنے والے نا مزد اور نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔گزشتہ شب پارک کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچایاگیا جس کی مرمت فوری طور پر کر دی گئی ہے۔

اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار باؤنڈری وال کی بحالی کے موقع پر کیا  اس موقع پر اے سی صدر عامر افتخار بھی موجود  تھے۔     اُنھوں نے مزیدکہا کہ کسی بھی طور پر غیر قانونی قابضین کو پی ایچ اے کی آراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تجاوزات کو بلکل برداشت نہیں کریں گے۔پی ایچ اے ملتان بلاتفریق تجاوزات کے آپریشن بھی جاری رکھے گا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات چند نامعلوم اور نامزد ملزمان نے  باؤنڈری وال توڑ دی جس میں گرل بھی شامل ہے جس سے ادارے کو لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا جو وصول کیا جائے گا۔پارک کی مزید مانیٹرنگ سخت کریں گے پارک میں سیکیورٹی کیمرے نصب کریں گے اضافی سیکیورٹی گارڈ تعینات کریں گے اورپی ایچ اے ملتان کی تمام گرین بیلٹس کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کے بے حد مشکور ہیں۔

             اس موقع پر اے سی صدر عامر افتخار نے کہا کہ انتظامیہ غیر قانونی قابضات اور تجاوزات کو بلکل برداشت نہیں کرے گی اس سلسلے میں دیگر اداروں کے ساتھ مل کراقدامات پر عمل پیرا ہیں۔غیر قانونی اقدامات کے خلاف آپریشن مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر متعلقہ علاقہ سیتل ماڑی کے ایس ایچ او بھی  اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی،پی ایچ اے اور پولیس کی موجودگی میں باؤنڈری وال کی مرمت کی گئی۔

سورس: وی این ایس،ملتان