ملتان،19 فروری(اے پی پی):چیف جسٹس لاہور جسٹس محمد امیر بھٹی نے ایڈیشنل سیشن و سول ججز کی نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن و سول ججز کی نئی رہائش گاہوں کی تعمیرات بارے ایکسیئن بلڈنگ حیدرعلی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ نیوجوڈیشل کمپلیکس میں 20مزیدنئی رہائش گاہیں ججز کیلئے بنائی جارہی ہیں جن کی تعمیرپر26کروڑ روپے خرچ ہونگے اور یہ دوسال کی مددمیں مکمل ہونگی، انہیں نئے ڈیزائن کے تحت تعمیرکیاجارہاہے۔
چیف جسٹس لاہور جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہاکہ ان رہائش گاہوں کے نقشہ میں چندتبدیلیاں کی جائیں تو یہ واقعی ہی ایک آئیڈیل رہائش گاہیں ہونگی، ہمیں اپنے ججز کااحساس ہے کہ وہ کم وسائل میں اپنے فرائض احسن طریقہ سے اداکررہے ہیں، انہیں بہترین ماحول دینا ہی میرامشن ہے تاکہ ججز اوران کی فیملی اچھی رہائش گاہیں استعمال کریں یہاں سائے دار درخت بھی لگائے جائیں تاکہ ماحول مزیدبہترہو، سرسبزماحول ہی انسان کوتبدیل کرتاہے۔
اس موقع پر سینئرجج جسٹس ساجدمحمودسیٹھی ،سیشن جج اکمل خان ،رجسٹرارلاہورہائیکورٹ عرفان سعید، پرنسپل اسٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس محمد یار ولانہ ،سینئر رجسٹرار عرفان صفدر ،ایڈیشنل رجسٹرارکورٹ سیکرٹریٹ ٹوچیف جسٹس محمد شہزادگل دیگربھی ہمراہ تھے۔
سورس: وی این ایس،ملتان











