جنوبی ایشیا میں قیام پاکستان کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام کے لئے سب سے زیادہ خدمات سرانجام دیں ؛ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری

26

لاہور، 19 فروری ( اے پی پی ): وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے ہفتہ کو  یہاں  منہاج یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتیس مارچ  تک 18 کروڑ  پاکستانی قومی   صحت کارڈ میں  شامل ہو  جائیں  گے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام پاکستان کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام کے لئے سب سے زیادہ خدمات سرانجام دیں، ان کی تصانیف کو دیکھیں تو لگتا ہے  امام غزالی اور امام رازی کا علم ہم تک پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری  نے اس ملک میں میانہ روی اور اعتدال کی بات کی ۔انہوں نے کہا کہ ترک قوم نے اسلام اور انسانیت کی لازوال خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ یہودیوں کو دوسری جنگ عظیم میں جب قتل عام دیکھا تو سلطنت عثمانیہ کا حصہ ہونے کی خواہش کرتے تھے۔ قرونِ اولی ٰکے بعد ترک قوم نے اسلام کی سب سے زیادہ خدمت کی ہے۔

سورس:وی این ایس، لاہور