تجارت پر توجہ ہے، کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے؛وزیر اعظم عمران خان 

50

اسلام آباد ،22 فروری (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان  نے  کہا  ہے کہ ہماری توجہ تجارت پر ہے،ہم کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے،  سرد جنگ اور پابندیاں  ترقی پزیر ممالک کے لیے رکاوٹ پیدا کرتی ہیں  ۔

روسی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ  بھارت میں منفی قوم پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے، کسی قوم کے کلچر کو کچلنا اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے بہتر تعلقات انسانیت پر اچھے اثرات مرتب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو غربت سے نکالنا اور انصاف کی بالادستی  میرا مشن ہے ۔