بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے صنعتی پیداوار کی شرح نمو 25 فیصد ہونی چاہیے؛وفاقی وزیرخسرو بختیار

21

اسلام آباد،24فروری  (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے صنعتی پیداوار کی شرح نمو 25 فیصد ہونی چاہیے، پیٹرو کیمیکل پالیسی سے لوہے اور پلاسٹک کی درآمدات میں کمی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انڈسٹریل اور ایکسپورٹ پالیسی پر منعقدہ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ گروتھ تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے،اس سال  ہماری ایل ایس ایم گروتھ کی شرح 12.2فی صد رہی،گزشتہ حکومتوں کی بےربط پالیسیوں کی وجہ  سے ملکی صنعتی پیداوار مشکل کا شکار رہی ہے۔

 خسرو بختیار نے کہا کہ چھوٹے  اوردرمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے نیشنل ایس ایم ای پالیسی متعارف کروائی، آٹو پالیسی کی بدولت آٹو پارٹس کی لوکل پیداوار 45 فی صد پہنچ گئی ہے،گزشتہ حکومتوں کی بےربط پالیسیوں کیوجہ سے ملکی صنعتی پیداوار مشکل کا شکار رہی۔انہوں نے کہاکہ  پاکستان کے جی ڈی پی میں صنعتی پیداوار کا حصہ  14فی صد ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے صنعتی پیداوار کی شرح نمو 25 صد ہونی چاہیے،صنعتی ترقی سے ہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکے گے۔

 خسرو بختیار نے کہا کہ پالیسی میں درآمدی اشیاء کی متبادل پروڈکشن اور برآمداتی صنعتوں کا فروغ اہم عنصر ہو گا، میں صنعتی پالیسی کی تشکیل کیلئے انٹرنیشنل ڈویلمپنٹ پارٹنرز کا  شکر گزار  ہوں اور امید کرتا ہوں ورک شاپ کے اختتام پر ہم نئی صنعتی پالیسی کیلئے 10 سے 20 سکیٹرز کا انتخاب کر لیں گے۔