ملتان؛اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود کا  حسین آگاہی کا دورہ، نکاسی آب کی شکایت حل کرنے کی ہدایت کی

44

ملتان، 26 فروری (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود نے حسین آگاہی کے علاقے میں نکاسی آب کی شکایت پر موقع کا دورہ کیا۔  ایم ڈی واسا اور اسسٹنٹ کمشنر نے حسین آگاہی میں روڈ پر سیوریج اوور فلو کی شکایت کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کو جنوبی پنجاب کے الیکٹرونکس کے سب سے بڑے مرکز میں نکاسی آب کی شکایت کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کرنے اور تمام ممکنہ دستیاب وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس دوران سیوریج لائن کی خصوصی صفائی کے لئے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سپیشل ٹیم کو ٹاسک دینے کی بھی ہدایت کی۔

سورس: وی این ایس، ملتان