“اڈاپ اے سکول” منصوبے کے تحت مخلتف سکولز میں فرنیچر و کلاس رومز کی اپ گریڈیشن شروع کردی گئی ہے ؛ڈی سی ملتان

38

ملتان،26فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ طلباءکو مثالی تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے سرکاری سکولز میں سہولیات بہتر کرکے کے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں نجی سیکٹر کے تعاون سے  “اڈاپ اے سکول” منصوبے کے تحت مخلتف سکولز میں فرنیچر و کلاس رومز کی اپ گریڈیشن شروع کردی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بودلہ ٹاؤن میں نجی سیکٹر کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سکول کا تفصیلی دورہ کیا اور نئی چھتوں و کلاس رومز کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفننگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ

ملتان:”اڈاپٹ اے سکول” منصوبے کے تحت سکولز میں سہولیات فراہم کررہے ہیں اس سلسلے میں ایلیمنٹری سکول بودلہ ٹاؤن کی چھت اور کلاس رومز کو آپ گریڈ کردیا گیا ہے جبکہ شجرکاری اور چار دیواری کے منصوبے بھی تیزی سے شروع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کے تعاون سے طلباءکو یونیفارم اور جوتے بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر سکول سے ملحقہ سرکاری اراضی کا دورہ بھی کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو فوری واگزار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سورس: وی این ایس، ملتان