لینئر پارک وہاڑی چوک کی باؤنڈری وال کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے؛ڈی جی پی ایچ اے  ملتان سید شفقت رضا

43

ملتان، 26 فروری (اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ   پی ایچ اے ملتان نے لینئر پارک وہاڑی چوک کی باؤنڈری وال کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے، اس سلسلے میں باؤنڈری وال پر گرل بھی لگا دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ باؤنڈری وال کی مرمتی کام کی نگرانی کے موقع پر کیا۔اُنھوں نے  کہا کہ ناجائز قابضین کو برداشت نہیں کریں گے،آپریشن بلاتفریق اور بلا تعطل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا کا مزید کہناتھا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس کے گرد تجاوزات کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، آپریشن جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہزاروں ایکڑ آراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرائی ہے اور موجودہ حکومت مزیدکاروائیاں بھی اس سلسلے میں جاری رکھے گی۔ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے ملتان تمام ناجائز قابضین کیخلاف مشترکہ کاوشیں اور آپریشن جاری رکھے گے۔

سورس: وی این ایس،ملتان