ملتان، 26 فروری (اے پی پی): انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں طرف مبارک دوئم میں پولیو آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سماجی رہنما میاں وقاص فرید قریشی،میڈم شبانہ، اویس فرید قریشی، ربنواز وینس، ثمن ناز، شازیہ اسلم، صائمہ خان، اقصیٰ فاطمہ میاں اسید، میاں احمد ودیگر شریک تھے۔
سماجی رہنما میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ پولیو کے تدارک کیلئے ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، صحت مند انسان سے ہی صحت مند معاشرہ عمل میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، 24سے 28جنوری تک پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں، 2022ء انشاء اللہ پولیو کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔
اس موقع پرمیڈم شبانہ، ربنواز وینس کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہی ہمارا عزم ہے، پولیو کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے سے بہت سے بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں، اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے قطر ے لازمی پلوائیں اور اس مہم کو شہری کامیاب کرانے میں اپنا رول ادا کریں۔
اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔
سورس: وی این ایس،، ملتان











