لکھی غلام شاہ،27فروری(اے پی پی ): پی ٹی آئی سندھ کے صدر سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے خلاف مارچ کرنے نکلا ہے کیونکہ سندھ میں ان کی حکومت ہے۔ ہم نے بھی بلاول کی مدد کرنے کا سوچا اور ہم نے گھوٹکی سے کراچی مارچ کرنے کا اعلان کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں حقوق سندھ مارچ سے خطاب میں کیا۔ سید علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دل میں درد ہے، سندھ کے عوام کے ساتھ پندرہ سال سے ظلم ہورہا ہے، وقت آگیا ہے اب چوروں سے نجات پاکر 2023میں اس دھرتی پر پی ٹی آئی کا پرچم لہرائے گا ،2023میں سندھ میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تیر کو توڑنا ہے، سندھ کو جوڑنا ہے ،یہ آج بتانے آیا ہو سندھ میں نفرت کی بیج بوئے گئے، بھاءکو بھاءسے لڑایا گیا، ہم انکو ملانے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تاریخ بہت پرانی ہے، ایک تاریخ میں بتایا جاتا ہے، ہند اور سندھ ہے ،پر سندھ اسے بھی پرانہ ہے ۔
سورس:وی این ایس، سکھر











