سکھر: سول ڈیفنس کےعالمی دن کے موقع سول ڈیفنس آرگنائزیشن کیجانب سے اسٹال لگایا گیا،عوام کو آگاہی دی گئی

55

سکھر،01مارچ(اے پی پی ): سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی سرپرستی میں پریس کلب سکھر پر اسٹال لگایا گیا۔عوام کو سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے حوالے سے آگاہی دی گئی،ور ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ پوری دنیا میں سول ڈیفنس کے اداروں اور رضاکاروں کی جو اہمیت و عزت ہے اگر پاکستان میں اس ادارے کو 10 فیصد بھی اہمیت دی جائے تو یہ سماجی انقلاب لا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے رضاکار کس معاوضے کے بغیر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، خدمت خلق کا جذبہ بڑاعظیم ہوتا ہے، اس کی لذت سے دلی سکون ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکار اسی جذبے کے تحت اپنی خدمات انجام دیتے، آج سکھر کے ادارے اور مخیر حضرات سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں تو شہر میں قدرتی آفات و حادثات سے نمٹنے کےلئے رضاکار اپنا تن من لگا دیں گے، سکھر میں خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے خواتین وحضرات سول ڈیفنس میں شمولیت اختیار کریں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پرحاجی ریاض کھوکھرو دیگر رضاکاروں بھی موجود تھے۔