میرپورخاص، 02 مارچ (اے پی پی ): و فاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں کئی عشرے حکومت رہی ہے لیکن انہوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقوق سندھ مارچ کے جلسہ سے خطاب میں کیا۔ و فاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں علاج ہے نہ ادویات موجود ہیں، کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ملتی ،تعلیم کا بیڑا غرق ہو چکا ہے جبکہ حکومت کے وزراء اپنا پیٹ بھرنے میں مصروف ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ سندھ میں عوام کی حقیقی حکومت قائم کی جائے آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد عمران خان کی قیادت میں زرداری ٹولہ سے جان چھڑائیں گے، سندھ بدامنی اور ڈکیتیوں کا مرکز بن گیا ہے لیکن اب ہم ایسا نہیں ہو نے دیں گے ۔











