پاکپتن؛ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، چھ  افرادگرفتار

32

پاکپتن،03 مارچ (اے پی پی ):  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نصیب اللہ خان کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ تھانہ صدر پاکپتن پولیس نے علی بن سلطان چوک سے منشیات فروش دلشاد خان کو 1120 گرام چرس سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

 تھانہ سٹی   پولیس نے نیو ریلوے پھاٹک سے شراب فروش علی حسنین کو 15 لیٹر شراب اور پل پیر سلطان سے شراب فروش محمد عرفان کو 15 لیٹر شراب سمیت گرفتارکر کے مقدمات درج کر لیے ۔

 تھانہ فرید نگر پولیس نے شرقی پھاٹک سے شراب فروش محمد یونس کو 19 لیٹر شراب سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔  تھانہ صدر عارفوالا پولیس نے اڈہ ماچھیوال سے غیر قانونی  اسلحہ بردار بختیار سے پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں اور 48 ای بی سے غیر قانونی  اسلحہ بردار محمد ارشد سے بندوق 12 بور معہ 4 کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ۔