اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو یہاں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن کا حل سفارتی بنیادوں پر ہونا چاہیے، وہاں کے مہاجرین کو پناہ دی جائے۔
صدر مملکت نے ملک میں رواداری کو قائم رکھنے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل اور علماء و مشائخ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر اقدار اور اخلاقیات کی بنیاد پر ہونی چاہئے، اصلاح معاشرہ تربیت کے ذریعے ممکن ہے جس کا پہلا ستون گھر ہے، دنیا میں اس وقت گھر اور خاندان کا نظام کمزور پڑ چکا ہے، حکومت نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرکے بڑا معرکہ طے کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ علماء کا اثر ورسوخ ہر جگہ ہے اور ہر کوئی ان کی بات سنتا ہے۔











