ملتان، 08 مارچ (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہو ا۔ اجلاس سے خطا ب میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کا آغاز کردیا گیا ہے ، وزیراعلی پنجاب ملتان ڈویژن کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور کوالٹی کو ترجیح بنائیں۔
کمشنر نے تمام سکیموں کو مقررہ وقت میں تکمیل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کے پارکس، سیورج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی فنڈز جاری کئے گئےہیں، ترقیاتی محکمے بھرپور استعداد کار سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 159 بلین روپے کی 710 سکیمیں جاری ہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں 3ارب22کروڑ کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز3 کی سکیمیں جاری ہیں۔
ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ 3 کی 349 میں 240 سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں، پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کی 10 سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی رسائی پروگرام کی 19 سکیموں میں سے 11 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں ڈپٹی کمشنرز نے 49 انسپکشن وزٹ کئے، غیر معیاری کام پر 1 شوکاز دیا ہے ، ترقیاتی کاموں پر 2 ہفتے میں پراگرس 55فیصد سے 65 فیصد پر آگئی ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔











