فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی فُل ڈریس ریہرسل کی تقریب کا انعقاد

45

لاہور 8 مارچ ( اے پی پی ) فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی فُل ڈریس ریہرسل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی میاں محمود الرشید نے سلامی کے چبوترے پر قومی ترانہ سُناآرمی کے پائپ اور براس بینڈ نے قومی نغموں کی دھنیں بکھیریں تقریب میں نیزہ بازی اور جانوروں کی نمائش کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے ذریعے عوام کو تفریح کے تمام انتظامات مکمل ہیں  نیشل ہارس اینڈ کیٹل شو میں لائیو سٹاک نمائش اور سٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے گھڑ ڈانس، ڈاگ شو، پولٹری شو، عوام کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے بھی  شرکت کی۔