صحت مند عورت صحت مند بچوں کو جنم دیتی ہے، جو بہتر تعلیم حاصل کر کے ملک اور قوم کی ترقی کا سبب بنتے ہیں؛ نسرین گلشن غوری

33

میرپورخاص،09 مارچ (اے پی پی): ڈائریکٹر محکمہ پاپولیشن ویلفیئر پی پی سی او   نسرین گلشن  غوری نے کہا ہے کے صحت مند عورت صحت مند بچوں کو جنم دیتی ہے، صحت مند بچے بہتر تعلیم حاصل کر کے ملک اور قوم کی ترقی کا سبب بنتے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے محکمہ بہود آبادی سندھ، پاپولیشن ویلفیئر میرپورخاص اور پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے مشترکہ کوششوں سے بڑھتی ہوئی آبادی پرکنٹرول کرنے کے لیئے ورک پلیس، پرائیویٹ کلینکس، پرائیویٹ اسپتالوں کو آگاہی فراہم کرنے  کیلئے  مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہو ئے کیا  ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے کا مقصد فیملی پلاننگ کے حوالے سے کام کرنے والے پرائیویٹ ڈاکٹروں  کو  درپش آنے والے مسائل کی آگاہی لینا ہے  اوران کے  درپیش مسائل کو حل کرنا ہے   ، ملک  میں بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب  ہمارے ملک میں وسائل  کی کمی ہو رہی ہے  جس کی وجہ سے  ملک کی معاشی،  بچوں کی تعلیم پر بڑے خراب اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، ملکی معیشت  اور دیگر مسائل کو  حل کرنے کا  واحد حل  بڑہتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنا ہے  جس کے لیئے ہم سب کو بڑہتی ہوئی آبادی کے نقصانات سے زیادہ سے زیادہ  آگاہی فراہم کرنا ہے۔

 سیمینار  میں شریک لیڈی ڈاکٹروں کو فیملی پلاننگ،  کاؤنسلنگ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیئے تفصیلی آگاہی فراہم کی انہوں نے ورکشاپ میں شامل بیسک ہیلتھ یونٹ،  پرائیویٹ اسپتالوں کی لیڈی ڈاکٹرز کو اپیل کی کے وہ اپنی کلینک کے باہر کسی بھی  علاقائی زبان میں بچوں کے وقفے کے حوالے سے پوسٹر،  بینر لگوئیں اور علاج کے لیئے آنے والی عورتوں کو بچوں میں وقفے کے فوائد کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ مشورے دیں تاکہ فیملی پلاننگ پر زیادہ سے  زیادہ عمل درآمد کرواکر آبادی پر کنٹرول کیا جا سکے۔

اس  موقع  پر  ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آٖفیسر میر فرمان علی ٹالپر نے کہا ہے کے بچوں کی  پیدائش میں مناسب وقفے سے نہ کے ماں کی صحت بہتر رہے گی بلکہ بچوں پر مناسب توجہ  سے کھانا  پینا، خوراک اور بہتر تعلیم جیسے  مواقع بھی  فرہم ہوں گے جس کی بنیاد پروہ ہم معاشرے میں بہتر مقام اور ملکی ترقی میں اپنا  بھر پور کردار ادا کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کے فیملی پلاننگ کے حوالے سے شہروں اور دیہاتوں میں فیملی پلاننگ کیمپ لگانے کے ساتھ فیملی  میلے بھی  منعقد کیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے ہم اس وقت تک اپنے قومی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے  جب تک اس میں ہماری اور آپ کی مشترکہ کوششیں  شامل نہ ہوں۔

 ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آٖفیسر میر فرمان علی ٹالپر نے کہاکے صوبائی وزیر  ڈاکٹر   ڈاکٹرعذرہ پیچوہو  اور سیکڑیٹری پاپولیشن ویلفیئر  ریحان اقبال بلوچ  فیملی پلاننگ اور صحت کی بہتری کے حوالے سے ذاتی کوششیں کررہے ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں فیملی پلاننگ پر زیادہ توجہ دینے کامقصد آنے والی نسلوں کو مستقبل میں پیداہونے والے مسائل سے بچانا ہے، صوبائی وزیر کی ذاتی کوششوں کے بعد ہماری ٹیمیں ان مقامات پر بھی گئیں ہیں جہاں پہلے کبھی بھی ٹیمیں نہیں پہنچیں جب کے ڈائریکٹرجنرل پاپولیشن ویلفیئر سندھ شاہد عبدالسلام کا اس قومی مقصد میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون شامل ہے وقتن فہ وقتن وہ ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔

 اس موقع پر سیمینار  میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو فیملی پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی بھی دی گئی ۔  محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹرکمونیکیشن اینڈ ٹریننگ وحید شیخ،  ڈپٹی ڈائریکٹر میرپورخاص علی محمد پنہور،  ڈسٹرکٹ پاپولیشن  ویلفیئر آٖفیسر عمرکوٹ سعید پٹھان،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی اینڈ ٹی فضل بھٹو،  میڈیکل آفیسرآرایچ سینٹرای ڈگری ڈاکٹر انیتاکمار،  تعلقہ پاپولیشن آٖفیسر ڈاکٹرشہناز،  ٹی پی ڈبلیواو کنری شوکت ساند، ایم ایس آر ایچ ایس ای سینٹر میرپورخاص ڈاکٹرفہمیدہ نعیم میمن،  سمیت  دیگرنے شریک ڈاکٹروں کوفیملی پلاننگ،  کاؤنسلنگ، نئی تحقیق کی معلومات  سمیت دیگرمسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔