پاکپتن؛ قبضہ مافیا سے 48 لاکھ مالیت کی دو ایکڑ اراضی واگزار کروالی گئی

40

پاکپتن، 09 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی لینڈ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی،قبضہ مافیا سے 48 لاکھ مالیت کی دو ایکڑ اراضی واگزار کروالی گئی ۔

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواحی گاؤں 55 ایس پی میں قابضین سے دو ایکڑ رقبہ واگزار کروایا گیا،رقبے کی مالیت 48 لاکھ روپے ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق قابضین نے طویل عرصہ سے سرکاری رقبے پر فصل کاشت کررکھی تھی۔انتظامیہ نے ہل چلا کر رقبے کا قبضہ سرکاری تحویل میں لے لیا۔