وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے  ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

31

لاہور14مارچ ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ۔راحت امان اللہ ،ملک محمداحسان اللہ ٹوانہ اور میجر (ر)طاہر صادق نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں اورسیاسی صورتحال ،  ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے باعث اپوزیشن کی ساکھ ختم ہوچکی ہے وزیر اعظم عمران خان کو 22 کروڑ عوام کا اعتماد حاصل ہےکپتان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو بکتا ہے نہ جھکتا ہےعوام جانتے ہیں کہ اپوزیشن کی گیم اوور ہوچکی ہے-انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا مقصد پائیدار ترقی کو ڈی ریل کرنا ہے سازشی عناصر قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اپوزیشن عدم اعتماد تحریک پیش کرنے کے بعد گھبرا چکی ہے۔