اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے،اس میں بہتری لانے کیلئے بھر پور اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرفیصل سلطان نے پمزہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مانیٹر بھی کیا جارہا ہے۔ صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں۔ صحت کے شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے بھر پور اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال اسلام آباد کا سب سے بڑا ادارہ ہے ، ایمرجنسی کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے، ایمر جنسی کے عملے کو بڑھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب قابل لوگ ہوں گے تو بہتر ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام کے ذریعے ہسپتالوں پو بوجھ کم ہو گا ۔ پمز ایساہسپتال ہے جہاں پیچیدہ مریض آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ایمر جنسی ٹاور کا کام ہو چکا ہے ۔ جدید ڈیزائین کے طرز کا یہ نیا وارڈ بنایا جائیگا ۔ شدید بیمار مریضوں کو اس نئے وارڈ میں علیحدہ رکھا جا سکے گا ۔ بلڈ بینک سے مریضوں کو معیاری خون مل رہا ہے۔











