خواتین کو مزید معاشی طور پر با اختیار بنانے کی ضرورت ہے ،ترکی کی قونصل جنرل سیمل سانگو

33

کراچی۔15مارچ  (اے پی پی):کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل سیمل سانگو نے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ 72 خواتین سفیر اور 14 قونصل جنرلز دنیا بھر میں ترکی کی نمائندگی کر رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو کراچی میں ترکی کے قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ سیمینار بعنوان”بریکنگ بیریئرز: ویمن انٹرپرینیورز ان پاکستان اینڈ ترکی”  سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں کامیاب کاروباری خواتین کی ہزاروں اسٹوریز ہیں ۔ ترکی کے کاروباری خواتین کی ایسوسی ایشن کی ممبر پروفیسر ڈاکٹر آیت الارسل نے اپنی متاثر کن کامیابی کے تجربات شیئر کی اور نوجوان خواتین کو کاروبار کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیں ۔ اس موقع پر سی ای او نیو ورلڈ کانسیپٹس یاسمین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور صنعت کے لیے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ خواتین کے لئے مزید مواقع پیدا کیے جائیں ۔