ملتان؛ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات کا آغاز،حفاظتی بندوں اور دریائی کٹاؤ کی انسپکشن شروع کر دی گئی

35

ملتان، 16 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کیجانب سے  ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر حفاظتی بندوں اور دریائی کٹاؤ کی انسپکشن شروع کر دی گئی ہے اورریسکیو،سول ڈیفنس اور محکمہ آبپاشی کی مشینری اور سٹاک چیکنگ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت میں ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے سیلاب کی صورت حال پر بریفننگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع میں سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ بندوں پر ریلیف  کیمپس کی جیو ٹیگنگ اور سٹاف کی نشاندھی کی جائے۔

عامر کریم خاں نے کہا جانوروں کی ویکسین اور انسانی ادویات کا وافر سٹاک رکھا جائے اور  متعلقہ ادارے دریائے چناب پر مشقیں کرکے استعداد کار بڑھائیں اور  اربن فلڈنگ کے حوالے سے بھی واسا سمیت تمام محکمے حکمت عملی تیار رکھیں۔