اللہ پاک نے خدمت خلق و کارخیر کو سب سے اعلیٰ درجہ دیا ہے،خدمت انسانیت نبی پاک ﷺ کی سنت ہے، سردارمحمد سلیم خان

49

 

مری،18 مارچ(اے پی پی):معروف دلعزیزعوامی سیاسی وسماجی شخصیت سابق تحصیل ناظم سردارمحمد سلیم خان نے کہا اللہ پاک نے خدمت خلق و کارخیر کو سب سے اعلیٰ درجہ دیا ہے،خدمت انسانیت نبی پاک ﷺ کی سنت ہے، سیاست کو عبادت سمجھ کرمخلوق خدا کی بے لوث اوربلاامتیاز خدمت کو ہمیشہ اپنا شعار بنائے رکھا ،انسانیت کی خدمت سے جہاں سکون  ملتاہے وہاں آخرت بھی سنورجاتی ہے اللہ پاک مخلوق کی خدمت کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں اور ہمت بھی دیتے ہیں  اورمری کے نوجوانوں کی انسانی خدمات قابل ستائش ہیں۔مری کے نوجوانوں کا فلاحی کاموں کی طرف راغب ہونے سے معاشرے پر خوشگوا ر اثرات مرتب ہونگے ہم سب ان کے اس جذبہ کوسراہتے ہیں اوربھرپورتعاون بھی کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہال لوئر بازارمری میں نوجوانوں کی فلاحی تنظیم خدمت کمیٹی مری سٹی کے دفتر کے افتتاح  کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے  بھائی سابق نائب ناظم تحصیل مری سردارساجدخان مرحوم نے حلقہ این اے 57 میں سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت خلق کی بنیاد ڈالی اوربلاامتیاز عوام کی تاریخی خدمت کی،ہم نے ناقابل عمل دئیے جانے والے سوئی گیس کے منصوبے کو عملی جامہ پہناکر عوام کو گیس جیسی بنیادی سہولت دی،بلک واٹرسپلائی سکیم منظورکروائی،ڈگری کالج،اورپھگواڑی ڈگری کالج سمیت لاتعداد عوامی وفلاحی منصوبے مکمل کروائے ۔