ملتان ؛ چاہ مراد والا میں پاپڑ فیکٹری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 200 کلو ممنوعہ اجزاء، 120 لیٹر ناقص اجزاء سے تیار محلول اور 15 کلو بوریکس کیمیکل تلف

31

ملتان، 18 مارچ (اے پی  پی ): پنجاب  فوڈ اتھارٹی نے بچوں کی مرغوب غذاء میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف   کارروائی  کرتے  ہوئے  چاہ مراد والا میں پاپڑ فیکٹری پر چھاپہ مارا اور 200 کلو ممنوعہ اجزاء، 120 لیٹر ناقص اجزاء سے تیار محلول اور 15 کلو بوریکس کیمیکل تلف کر دیا  ہے ۔

اس حوالے  سے  ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر پاپڑ فیکٹری کو 30 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے اور   پاپڑ کھار اور بوریکس جیسے کیمیکل کی ملاوٹ سے غیر معیاری محلول تیار کیا جارہا تھا ۔انہوں  نے کہا کہ خوراک میں کھلے رنگ کا استعمال، کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا تھا اور ناقص اجزاء اور محلول سے ہزاروں کلو گرام پاپڑ تیار کیے جانے تھے۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ بوریکس کیمیکل کا استعمال گردوں میں انفیکشن، گلے کی خرابی اور جلد کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔انہوں  نے کہا خوراک کے نام پر انسانی صحت سے کھلواڑ ناقابل برداشت ہے۔