پاکپتن،24 مارچ ( اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل گردواری شعبہ زراعت کی ترقی کی ضامن ہے، ڈیجیٹل گردواری سے شعبہ زراعت کی فرسودہ رسومات کا خاتمہ ممکن ہوا ہے.
ان خیالات کا اظہار نہوں نے ڈیجیٹل گردواری سے متعلق بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ڈیجیٹل گردواری سے متعلق سست روی کو برداشت نہیں کیاجائے گا، ڈیجیٹل گردواری کی انٹریاں بڑھائی جائیں، ریونیو سے متعلق زیر التو کیسز بھی جلد نمٹائے جائیں، تمام رویونیو افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بطریق احسن انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں، کاشتکاروں کو ڈیجیٹل گردواری کے عمل کے ثمرات سے مستفید ہوں گے، ڈیجیٹل گردواری کا حصول وقت کا تقاضا ہے، تمام متعلقہ اداروں کے افسران ڈیجٹل گردواری سے متعلق ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کریں اور ڈیجیٹل گردواری کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے ثمر آور اقدام کریں۔
اجلاس میں اے سی کوارڈ سرمد حسین، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد، ا ے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو،یس این اے فیاض مسعود، تحصیلدار پاکپتن محمد اقبال سنپال، تحصیلدار عارفوالہ غضنفر نوید سمیت دیگرریونیو افسران بھی موجود تھے۔











