اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ کےشہید الیکٹریشن سخاوت علی کی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو  ڈی پی ایس کالج میں داخل کروادیا

36

اوکاڑہ28 مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ کے شہید الیکٹریشن سخاوت علی کے اہلخانہ کو پورے اعزاز کے ساتھ ڈپٹی کمشنر دفتر میں خوش آمدید کہا اور پنجاب حکومت کی طرف سے 4لاکھ روپے کا سپیشل مالی معاونت کا چیک شہید اہلکار کی بیوہ کو پیش کیا۔سخاوت علی شہیدکی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو ڈپٹی کمشنر خود ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز میں لے کر گئے جہاں پر ڈی پی ایس کالج کی پرنسپل ثروت حسن نے   سخاوت  علی شہید کے بچوں کو ہار پہنا کر پھولوں کے گلدستے دیکر استقبال کیا۔ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج میں ان کا فری داخلہ کروایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک ارشد نعمت کھوکھر بھی موجود تھے۔