اوکاڑہ: دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری ملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیں،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی

46

اوکاڑ، 28مارچ ( اےپی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہاہے کہ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری ملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیں شہید اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے انہوں نے کہا کہ حکومت شہیدا ہلکاروں کے خاندانوں کی دیکھ بھال میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔ شہید کے اہلخانہ کی کفالت خصوصاََ بچوں کی تعلیم کے لئے سرکاری طور انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ اوکاڑہ کے شہید الیکٹریشن سخاوت کے اہلخانہ کے ہمراہ سخاوت علی کے نام پر پبلک پارک کا نام رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قلعہ والا پارک واقع ڈسٹرکٹ کمپلیکس کو سخاوت علی شہید پارک کا نام دے دیا گیا ہے ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن نے کہا کہ شہید زندہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک عظیم اجر کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اہلکار سخاوت علی جو کہ 12مارچ کو دوران ڈیوٹی سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گیا تھا اس کے خاندان کی کفالت اور ان کو تمام واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں مالی امداد اکا چیک بھی دیا جا رہا ہے ۔