وزیراعظم کا نادار طبقے کے لئے احساس کفالت پروگرام کا اجراء ، پروگرام کے تحت خاتون کو 14 ہزار روپے کی مالی رقم فراہم کی جاتی ہے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد

31

ملتان،28 مارچ(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے نادار طبقے کی کفالت کیلئے اس شاندار پروگرام کا اجراء کیا ہے اور کہا پروگرام کے تحت خاتون کو 14 ہزار روپے کی مالی رقم فراہم کی جاتی ہے،وزیر اعظم پاکستان نے مالی امداد 12 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کردی ہے اور کہا کہ حکومت نےضلعی احساس رجسٹریشن سینٹر بنانے کے بارے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس کفالت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ریجنل ڈائریکٹر مقدس تنویر چیمہ نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور سروے میں رہ جانے والے افراد کی رجسٹریشن نئے سینٹروں پر کی جائے گی اور کہا نئے سسٹم کے تحت پیسے ڈائریکٹ خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے جائیں گےریجنل ڈائیریکٹر احساس کفالت نے کہا کہ ڈویژن میں 3 لاکھ60 ہزار،2سو8 خواتین کی امداد کی جارہی ہیں اور کہا ڈویژن میں 38 کیمپ سائٹس، 252 کاؤنٹر فنکشل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن احساس کفالت پروگرام میں ملتان ڈویژن پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہے مقدس تنویر نے کہا کہ بے ضابطگیوں پر 4 ایف آئی آر درج،4 ایجنٹ بلاک کئے گئے ہیں۔

آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض، ڈی سی عامر کریم خاں، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، ایچ بی ایل کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔