اوکاڑہ ،29مارچ) اےپی پی): سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ عمیر اکرام نے کہا ہے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ پنجاب کی بی کلاس جیلوں میں بڑی اہمیت کی حامل ہے جس میں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں اسیران کے ملاقاتیوں کے لئے جدید طرز پر انتظارگاہ جس میں پینے کا صاف پانی، لائبریری، ٹیلی فون بوتھ،ایل ای ڈی اور بیٹھنے کے لئے بہترین فرنیچر فراہم کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ عمیر اکرام نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے مزید بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسیران کو معاشرے کا اچھا شہری بنانے کے لئے ان کو رہائی سے پہلے بہترین تعلیم اور مثبت سوچ اور باعزت روزگار کے لئے ان کو فنی تعلیم سے روشناس کیا جائے۔











