لاڑکانہ،29مارچ(اے پی پی ): امریکی کونسل جنرل مارک استرو نے لاڑکانہ کے قریب واقع سندھ کے آثار قدیمہ موہن جو دڑو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمے کے گائیڈ جاوید شیخ نے امریکی کونسل جنرل کو موہن جو دڑو بارے معلومات فراہم کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی کونسل جنرل مارک استرو نے کہا کہ موہن جو دڑو دنیا میں غیر معمولی اہمیت کا حامل آثار قدیمہ ہے ، یہاں آکر اس بات کا احساس ہوا کہ سندھ حکومت نے اس کو محفوظ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے موہن جو دڑو کے تاریخی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔دورہ کے موقع پر احسان عباسی اور نوید لانگاھ نے کونسل جنرل کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔











