اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کے الیکشن، نعیم نیازی 99 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب

54

ملتان، 30 مارچ (اے پی پی): اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کے الیکشن 2022تا 2024کے لئے پولنگ مورخہ 29مارچ 2022ء بروز منگل کو ہو ئی، پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی اور دن 5بجے پولنگ ختم ہوئی، انتخابات میں صدر کے عہدے پر 3امیدوار جن میں شفقت نواب نے97 ووٹ حاصل کئے جو کہ یونائیٹڈ گروپ سے تھے اور نعیم نیازی 99 ووٹ حاصل کئے اور کامیابی حاصل کی جو کہ فرینڈز گروپ سے تھے اور میاں نثاراحمد آزاد امید وار نے 02 ووٹ حاصل کئے جبکہ باقی نشستوں پر 2گروپ مدمقابل تھے۔

 ملتان سے یونائیٹڈ گروپ  سے مخدوم سید ظہور حسین شمسی نے 99 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے اور یہ سینئر نائب صدر کے امید وار تھے جبکہ فرینڈز گروپ کے اظہر حسین خان نے 85 ووٹ حاصل کئے دوسرے نمبر پر آئے، مہر حسنین ریاض  نے 92 ووٹ حاصل کئے یہ یونائیٹڈ گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور کامیاب قرار پائے یہ مجلس عاملہ کے امید وار تھے اور محمد یوسف نے 88ووٹ حاصل کئے جو کہ دوسرے نمبر پر آئے، تنویر احمد شاہ نے 96 ووٹ حاصل کئے اور یہ فرینڈز گروپ سے تعلق رکھتے تھے کامیاب قرار پائے اور یہ مجلس عاملہ کے امیدوار تھے۔

 پنجاب یونین کے ٹوٹل ووٹوں کی تعداد 190ہے،لاہور میں 104ووٹ ہیں،ملتان میں 33ووٹ ہیں،فیصل آباد میں 29ووٹ ہیں سیالکوٹ میں 11ووٹ ہیں،بہاولپور میں 7ووٹ ہیں،سرگودھا میں 4ووٹ ہیں جبکہ مظفر گڑھ  اور خانیوال میں 1، 1ووٹ شامل ہے۔