ملتان،30مارچ(اے پی پی):جشن بہاراں کے سلسلے میں مختلف اداروں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں نمائشی سٹال پوری آب وتاب کے ساتھ سجا دئیے ہیں۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے سٹال لگایا گیا ہے جیسے گاڑیوں کے ناکارہ ٹائروں سے تیارہ کردہ میز،بالٹی،ٹب، گلدان اور ڈرنکس اور فینائل کی خالی بوتلوں سے تیار کی گئی آرائشی اشیاء سے سجایا گیا ہے۔
سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے اس موقع پر بتایا کہ سٹال لگانے کا مقصد شہریوں کو ناکارہ اشیاء استعمال کرنے کے میں بارے آگاہی دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ میں پھینکی جانیوالی ناکارہ اشیاء آلودگی کا باعث بنتی ہیں جبکہ ان ناکارہ اشیاء کا دوبارہ استعمال آلودگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنیاں ری یوز، ری ڈیوس اور ری سائیکل کے فارمولے پر کام کرتی ہیں،اسی طرح ملتان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور کمپنی کلین اینڈ گرین ملتان مہم کے سلسلے میں اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور کہا کہ شہری آلودگی کے خاتمہ کے لئے بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔











