ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن  ر ثاقب ظفر کا رحیم یار خان کا دورہ

39

رحیم یار خان، 30 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفرنے بدھ کورحیم یار خان کا دورہ کیا،تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی آفس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان مہتاب وسیم اظہر نے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اقدامات  کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ تنویر اقبال تبسم،سیکریٹری زراعت ثاقب علی عطیل،سیکرٹری پبلک ہیلتھ جاوید اختر محمود،سیکرٹری جنگلات سرفراز خان مگسی،سیکرٹری ایریگیشن عامر خٹک اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ انجنیئر امجد شعیب خان ترین سمیت دیگر محکموں کے سیکریٹریز نےشرکت کی۔اجلاس میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور مضان بازاروں کے قیام کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں کورونا، ڈینگی وبا، سموگ کی روک تھام،آوارہ کتوں کے خاتمے کی  مہم، پرائس کنٹرول اور کھاد کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔