سکھر؛31مارچ(اے پی پی ):احتساب عدالت نے ایم این اے ابرار شاہ اور نواب وسان کی ضمانت میں توسیع کردی۔ جمعرات کو رکن قومی اسمبلی سید ابرار شاہ کے وکیل اور سابق ایم این اے نواب خان وسان پیش ہوئے اور عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست جمع کرائی،عدالت کے جج فرید انور قاضی نے سماعت کی۔
ایم این اے سید ابرار شاہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث عدالت میں خود پیش نہیں ہوئے ان کے وکیل نے عدالت میں درخواست پیش کی، تمام وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
عدالت نے مذکورہ ملزمان کے ساتھ کیس میں نامزد سات دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی ہے۔ ملزمان کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔











