رنائی ، 01 اپریل (اے پی پی): ہرنائی،گورنمنٹ ڈگری کالج میں تین روزہ سائنسی نمائش کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار محمد رفیق ترین نے کیا۔افتتاحی تقریب میں پرنسپل پروفیسر محمد آصف،سرکاری و نجی سکولوں کے پرنسپلز،اساتذہ کرام اور طلباءنےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار محمد رفیق ترین نے سائنسی نمائش کا جائزہ بھی لیا۔جہاں طلباء کی تیار کردہ مختلف سائنسی پروجیکٹ کی رونمائی کی گئی تھی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ڈگری کالج ہرنائی کے طلباء کا ٹیلنٹ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اورطلباء کی کارکردگی کی تعریف کی کہ انہوں نےاتنی محنت اور دلچسپی سےنمائش میں حصہ لیا،بہترین پروجیکٹ تیار کئے جس سے طلباء کے سائنسی علم میں اضافہ اور چھپی ہوئی صلاحیتیں ابھرکرسامنے آ تی ہے۔











