ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا یونین کونسل 58 کا دورہ، صفائی ستھرائی و دیگر اقدامات کا جائزہ لیا

28

ملتان، 04 اپریل(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح یونین کونسل 58 میں علامہ اقبال پارک، نواں شہر چوک، حرم گیٹ چوک اور اطراف کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کے 18 پبلک ویلفئیر اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گٹروں کے ٹوٹے ڈھکنوں کی تبدیل و مرمت، سٹریٹ لائٹس فعال کی جارہی ہیں اور  وال چاکنگ، نکاسی آب، نالیوں کی صفائی ، صفائی بارے شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔

کمشنر سے شہریوں نے بھی ملاقات کی اور کمشنر نے انکے مسائل بھی سنے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں عوامی مسائل حل بارے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے، کارپوریشن حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔