وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا

35

اسلام آباد، 02 اپریل (اے پی پی ): کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کو وزارت  قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی وزیر نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے  وزارت قانون و انصاف کا دورہ کیا،سیکریٹری وزارت قانون و انصاف اور وزارت کے دیگر حکام نے وفاقی وزیر اطلاعات و قانون کا استقبال کیا۔

سیکریٹری وزارت قانون نے وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپا تھا۔