ملتان۔4اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے آٹے کی طلب و رسد اور فروخت بارے مکمل ڈیٹا ترتیب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ ماہ مقدس میں عوام کیلئے اشیاء خوردونوش پر وافر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے گلگشت، ممتاز آباد رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور پرائس لسٹ ڈسپلے چیک کیں۔اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا،چینی،گھی کے خصوصی رعایتی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی،پارکنگ سمیت مثالی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رمضان بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 450 روپے میں دستیاب ہے۔گھی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم، انڈے 6 روپے فی درجن کم دستیاب ہیں۔ چکن 12 روپے فی کلو کم،چینی 80 روپے کلو دستیاب ہے۔رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس میں 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے۔











