ملتان؛نشتر ہسپتال میں 10 ملین کی لاگت سے نئی سڑکوں کی تکیمل،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کر دیا

60

ملتان، 05 اپریل (اے پی پی):نشتر ہسپتال میں 10 ملین کی لاگت سے نئی سڑکوں کی تکیمل ہو گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے نئی سڑکوں کا افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نشتر آنیوالے عوام کی سہولت کیلئے ڈیڑھ کلومیٹر روڈز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ، مریضوں کے ورثاء کیلئے نئے بنچ اور سایہ دار مقامات کو بھی تعمیر کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے اس تاریخی ہسپتال کو مثالی بنانے کیلئے سرگرم ہیں ، کیٹ آئیز سمیت جدید روڈ فرنیچر کے تقاضے بھی پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشتر کی پارکنگ کے دیرپا حل کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں کروڑوں کی لاگت کے مزید منصوبے بھی زیر تکیمل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ایکسیئن روڈز ہمایوں مسرور بھی ہمراہ تھے۔