بہاولنگر؛ ڈپٹی کمشنر کا پھل و سبزی منڈی کا دورہ،  نیلامی کے امور کاجائزہ لیا

43

بہاولنگر ، 06 اپریل( اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے علی الصبح  پھل و سبزی منڈی بہاولنگر کا اچانک دورہ کیا جہاں  انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کاجائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر پھل وسبزی منڈی کے مختلف سیکشن میں گئے۔انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ  صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی  ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔

اس موقع پرسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملہ موجود تھے۔