پاکپتن؛ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب 2 ڈکیت گرفتار

42

پاکپتن،09اپریل(اے پی پی): ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب 2 ڈکیت گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان کی قیادت میں تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، جو ڈکیت ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

گرفتار ڈکیتوں سے وارداتوں کے دوران چھینے گئے موبائل فون اور نقدی سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدہوا ہے جبکہ گرفتار ڈکیتوں سے تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

سورس: پاکپتن