ٹوبہ ٹیک سنگھ،10اپریل (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مسیحی برادی نے اپنا پام سنڈے کا تہوار نہایت عقیدت و احترام سے منایا، گرجاگھروں میں خصوصی عبادات کی گئیں جبکہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پام سنڈے کے حوالے سے مبارک آباد کالونی سے کھتولک چرچ تک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت فارد سایمن جورج نے کی، ریلی میں سیکڑوں افراد شریک تھے۔
سورس: وی این ایس، ٹوبہ ٹیک سنگھ











