ذخیرہ اندوز، گرانفروش مافیاز سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، کمشنر ملتان ڈویژن

18

جلال پورپیروالہ۔18اپریل  (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بغیر پیشگی اطلاع جلال پورکا دورہ کیا کمشنر ملتان نے گندم خریداری مراکز اور سستا رمضان بازار میں سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے رمضان بازار اور گندم خریداری مراکز پر انتظامات بہتر نہ ہونے پر مقامی انتظامیہ سے اظہارِ برہمی بھی کیا، اس موقع پر کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ہم حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے محنت کر رہے ہیں فیئر پرائس شاپس پر 13 اشیاء پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے آٹا، چینی، گھی کی سپلائی ڈیمانڈ، کاؤنٹر کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 23سستا رمضان بازار مکمّل فنکشنل ہیں، تمام رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں دستیاب ہے 1 کلو گھی مارکیٹ سے 10 روپے ،چکن 12 روپے جبکہ 1درجن انڈے 6 روپے کمی کے ساتھ دستیاب ہیں، انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ماہ صیام میں ذخیرہ اندوز، گرانفروش مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔