ہر سال کی طرح اس سال بھی 24 اپریل سے 30 اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جائے گا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سید عمار حسین

24

نوشہرو فیروز، 18 اپریل( اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سید عمار حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسداللہ کلہوڑو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی گل رحمٰن، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر دھنی بخش،  این اسٹاف آفیسر ڈاکٹر لبنی علی گھانگھروکے  علاوہ محکمہ روینیو، صحت، پولیس کے  متعلقہ افسران  اورسماجی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے ہفتہ کے دوران ضلع کے تمام بچوں کو متعدد امراض سے بچانے کے لئے  ہر ممکن کوشش کی جائےمہم کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر پیغامات چلائے جائیں بچوں کو متعدد امراض سے بچانے کے لئے  پولیو، خسرہ، کالی کھانسی، تپدق ودیگر سے بچاؤ کو ویکینا لازمی لگائی جائے مہم کو اتنا فعال کیا جائے تاکہ والدین خود اپنے بچوں کو سرکاری اسپتال میں لے کرآئیں اور اپنے بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں مہم کے متعلق ایف ایم ریڈیواور کیبل پر اشہارات چلوائے جائیں۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ کلہوڑو نے اجلاس کو بتایا کہ حفاظتی ٹیکوں کا  عالمی ہفتہ منانے کے سلسلے میں 24 اپریل سے مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس مہم کے متعلق عوام کو آگہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ 22 اپریل کو پریس کلب سے سول اسپتال تک آگاہی واک بھی منعقد کی جائے گی۔