اوکاڑہ: ضلعی انتظامیہ کی طرف سےدارالامان میں مقیم خواتین اور انکےبچوں کوعیدگفٹ پیک تقسیم کئے گئے

71

اوکاڑہ،20اپریل (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے دارالامان کا دورہ کیا۔ انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین میں عید کےکپڑے،چوڑیاں،مہندی کے گفٹ پیک تقسیم کئے جبکہ دارا لامان میں اپنی ماؤں کے ساتھ مقیم بچوں کو بھی کھلونے اور گفٹ پیک دیئے۔ اس مو قع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو رمضان اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے گفٹ پیکس کا بندوبست کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر مقیم خواتین اور بچوں کی سہولت اور آسانی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارالامان روبینہ شہزادی اور رانا اشرف نے بھی گفٹ تقسیم کئے۔