جلالپورپیروالا کے فوڈ سنٹر 1 کا 90 فیصد ٹارگٹ مکمل،250٫000 بوری گندم خرید لی گئی

28

جلالپورپیروالا،24اپریل(اے پی پی):جلالپورپیروالا کے فوڈ سنٹر 1 کے انچارج جام قیصر کی محنت رنگ لے آئی، حکومت پنجاب کی طرف سے دئیے گئے ٹارگٹ کا 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

 جلالپورپیروالا کے فوڈ سنٹر 1 کے انچارج جام قیصر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ جلالپورپیروالا فوڈ سنٹر 1 کو 280٫000 بوری خریدنے کا ٹارگٹ ملا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود دھاریوال کی کمان ہم نے دن رات محنت کرکے آج تک 250٫000 بوری خریدنے کا ٹارگٹ مکمل کرلیا ہے، یہ سب میری ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

 اس موقع پر کاشتکاروں ملک سجاد،رشید احمد مکرم سلطان و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ اس بار کسانوں کو آسانی سے باردانہ مہیا کیا گیا، ہم فوڈ سنٹر کے عملہ کے تعاون پر مشکور ہیں، کسانوں نے حکومت سے اپیل کی اس سنٹر کا ٹارگٹ مزید بڑھایا جائ

سورس: وی این ایس،جلالپورپیروالا