اوکاڑہ،25اپریل(اےپی پی):حکومتِ پنجاب کی جانب سے رحمتہ للعالمینؐ سکالر شپ کی تقریبِ تقسیم گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ سٹی میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمانانِ خصوصی ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن مسعود فریدی، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزاوکاڑہ رائے ممتاز، سیکرٹری بورڈ انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال ڈاکٹررابعہ اختر پرنسپل گورنمنٹ کالج اوکاڑہ حمود لکھوی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا اور گلہائے عقیدت بحضور سرورِ کائنات ﷺ پیش کرنے کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔تقریب میں 30 طالبات میں سکالر شپ تقسیم کیے گئے۔تقریب کی میزبان پرنسپل کالج ہذا پروفیسرثمینہ زبیر، وائس پرنسپل طاہرہ منہاس سکالرشپ انچارج پروفیسرعائشہ سلمان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئےپنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پرپروفیسر عظمٰی ریاض،پروفیسر عفت نورین،پروفیسر عذراوحید، پروفیسر یاسمین کاشف،پروفیسر سعدیہ تہزین سمیت دیگر سٹاف ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض پروفیسر سیّدہ فروانقوی نے انجام دیئے۔











