اوکاڑہ،25اپریل (اے پی پی): ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں ایجوکیشنل کمپلیکس مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے اور مخیر حضرات کے بھرپور تعاون سے 250 اسٹوڈنٹ چیئرز،50 کرسیاں لائبریری کے لیے میزیں، کلاس ٹیچرزکے لیے 6 روسٹرم اور6 کرسیوں کا انتظام کیا گیاہے۔یہ انکشاف سپرنٹنڈینٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میاں عمیر اکرام نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ قیدیوں کو جرائم کی دلدل سے نکال کر ایک باوقار شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے زمین پربٹھانے کی بجائے ایجوکیشنل کمپلیکس کے کمروں میں جدید فرنیچر آراستہ کرکے صاف ستھرے ماحول میں انہیں تعلیم دی جاتی ہے۔











