وزیراعظم شہباز شریف اور انکا وفد ذاتی خرچ پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

15

اسلام آباد۔26اپریل  (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف  کا دورہ سعودی عرب کامیاب ہو گا، ہماری اپنی جماعت ہے، ہم کسی جماعت کے غلام یا تابع نہیں، عمران خان سے پوچھا جائے کہ اگر میں نے کوئی تنخواہ یا مراعات حاصل کی ہو تو احتساب کیلئے خود کو پیش کرتا ہوں۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط  اور مستحکم ہیں، عمران خان کی حکومت میں ملک اور دین کیلئے جو کچھ کر سکتے تھے کیا، اس دوران اسلامی تعاون تنظیم اجلاس میں بھی اہم کردار اد اکیا، اب بھی اسی جذبہ کے ساتھ کوشش کریں گے، سعودی عرب میں بھی ہمارے تین ملین کے قریب لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب نہایت اہم ہو گا ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاع اور معیشت بھی مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا تعلق پاکستان کے ساتھ ہے اور پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تعلق ہے اہم ہیں۔