عید پر ناقص خوراک کی ترسیل روکنے کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک، بیوریجز یونٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

10

ملتان،27 اپریل(اے پی پی)عید پر ناقص خوراک کی ترسیل روکنے کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ محمد کی سربراہی میں بیوریجز یونٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ 24 لیٹر سوڈا واٹر، 10 کلو ملاوٹی محلول اور 5 کلو کھلے رنگ تلف کر دئیے گئے ہیں،ڈرنکس کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز، کھلے رنگ کی ملاوٹ پر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کو 40 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کہا مشروبات کی تیاری کےلیے مصنوعی مٹھاس اور حشرات زدہ محلول کا استعمال بھی کیا جارہا تھا۔

شعیب خان جدون نے کہا کہ پاپڑ کی تیاری میں کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے پر واپڈا ٹاؤن میں پاپڑ فیکٹری کو 20 ہزار جرمانہ عائد کیا ہے اور کہا کھانوں میں چائنہ سالٹ کی ملاوٹ، گندے فریزر میں سٹوریج پر ناردرن بائی پاس پر معروف ہوٹل کو 20 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے اور میاں چنوں میں اچار سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، کیمیکل ڈرمز کے استعمال پر 44 پندرہ ایل میں معروف ہوٹل کو 25 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے اور کہا عید کے موقع پر عوام کو ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔